Thursday, April 25, 2024

انار خون بڑھانے کیساتھ چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے : طبی ماہرین

انار خون بڑھانے کیساتھ چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے : طبی ماہرین
October 23, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کسی نے کیا خوب کہا ہے ایک انار سو بیمار۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے انار کا زیادہ استعمال خون بڑھانے کے ساتھ ساتھ چہرے کی رنگت کو مزید نکھارتا ہے۔ اللہ کی اس نعمت کے رس بھرے دانے ہوں یا سخت خول اس کا ہر حصہ کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔ انار قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اور کوئٹہ میں ان دنوں قندھاری لال سرخ اناروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ کوئٹہ کے بازاروں کی رونق بنے سرخ سرخ اناروں کو دیکھ کر ہر گزرنے والے کے منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ اناربھی ایسے رس بھرے کہ جسے کاٹیں تو ایک ایک دانہ منہ میں رس گھول دے۔ شہریوں کا کہنا ہے قندہار سے آئے یہ مہمان موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی اپنی یادیں چھوڑ جائیں گے اور پھر اگلے سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔ شہرکی گلی گلی لگے اسٹالوں میں اناروں کی مختلف اقسام ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں مگر ان میں قندہاری انار زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔