Friday, March 29, 2024

ان فٹ حارث سہیل اور وہاب ریاض کی جگہ بابر اعظم اور راحت علی سکواڈ میں شامل

ان فٹ حارث سہیل اور وہاب ریاض کی جگہ بابر اعظم اور راحت علی سکواڈ میں شامل
June 27, 2015
لاہور (92نیوز) پی سی بی نے ان فٹ وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ بیٹسمین بابر اعظم اور فاسٹ باولر راحت علی کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں کھلاڑی اتوار کو کولمبو روانہ ہوں گے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل حارث سہیل اور وہاب ریاض ان فٹ ہو گئے۔ پریکٹس سیشن میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے حارث سہیل واپس آ چکے ہیں۔ کولمبو ٹیسٹ میں باو¿نسر لگنے سے زخمی ہونے والے وہاب ریاض بھی میچ کے اختتام پر لوٹ آئیں گے۔ بابر اعظم اور راحت علی کو تیسرے ٹیسٹ میچ کےلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے، زمبابوے کے خلاف اس ون ڈے میں انہوں نے چوون رنز بنائے تھے۔ فاسٹ باولر راحت علی ورلڈ کپ سکواڈ میں بھی شامل تھے تاہم انجری کے سبب وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل پائے تھے۔ تیسرا ٹیسٹ میچ تین جولائی سے پالی کلے میں شروع ہو گا۔