Sunday, May 12, 2024

ان سے حکومت چلتی ہے نہ معیشت، مریم نواز کے عمران حکومت پر تنقیدی نشتر

ان سے حکومت چلتی ہے نہ معیشت، مریم نواز کے عمران حکومت پر تنقیدی نشتر
November 6, 2020
اسکردو (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پھر عمران خان حکومت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے، کہتی ہیں ان سے حکومت چلتی ہے نہ معیشت، پہلے مہنگائی کرتا ہے پھر نوٹس لیتے ہیں اور بنی گالہ میں اپنے دوستوں کو نوازتے ہیں۔ اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ن لیگی رہنماء مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمجھتے ہو کہ نوازشریف کو مٹا دو گے تو یہ طاقت صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، دھاندلی کرنے والے یا دھاندلی کرانے والے عوامی قہر سے نہیں بچ پائیں گے، گلگت بلتستان کے عوام سے کہتی ہوں کسی کو اپنے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے نہ دینا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ مانتے ہو کہ نوازشریف کے پاس ہی ملک کے مسائل کا علاج ہے تو دل بڑا کرو اور بیچ میں سے ہٹ جاؤ، یہ پہلا سال آیا کہ ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھیں۔ کیا آپ اس بات کا انتظار کر رہے ہو کہ آپ کے پاس دینے کے لیے تنخواہیں ہی نہ بچیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنی بہن سے وعدہ کرو اپنے حق کے لیے کھڑے ہوگے اور بھیڑبکریوں والا سلوک برداشت نہیں کرو گے۔ لوٹوں کو نشان عبرت بنا دینا، اپنی جماعت سے بھی عرض کرتی ہوں کہ آئندہ کسی لوٹے کو ٹکٹ نہ دیں۔ مریم نوازجو لوگ دھاندلی کرنے کے منصوبے بنا رہے ان سب کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا پوری دنیا میں ہمیں بھکاری بنا دیا، کہا تھا 100 دن میں تبدیلی لاؤں گا، پھر کہا میرے پاس جادو کا چراغ نہیں کہ اڑھائی سال میں تبدیلی لے آؤں ان کا بس غریبوں کے چولہے بجھانے پر چلتا ہے۔ پہلے چینی چوری اور پھر خود ہی کمیشن بنا دیا جاتا ہے، چینی چوری کے پیسے انہی لوگوں کی جیبوں میں گئے ہیں جو بنی گالہ کا خرچہ اٹھاتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازگلگت بلتستان کے گورنر کو باہر سے مسلط نہ کیا جائے، اب یہ این آر او ہم سے مانگ رہا ہے، عمران خان تمہیں این آر او نہیں ملے گا، جب آپ شیر پر ٹھپہ لگاتے ہو تو اشیاء کی قیمتیں نیچے آتی ہیں، سڑکیں بنتی ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہو کہ گلگت بلتستان کو اس کا حق ملے تو شیر پر ٹھپہ لگاؤ۔