Tuesday, April 23, 2024

امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم،غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا، بلاول بھٹو

امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم،غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا، بلاول بھٹو
June 15, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  امیروں کے لئے ایمنسٹی اسکیم اور غریب و مظلوم پاکستانیوں پر مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ، مریم کی ملاقات کی دعوت بھی قبول کر لی۔ لاہور میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  خان صاحب کہتے تھےخود کشی کر لیں گے لیکن  آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ، لیکن آئی ایم ایف کے پاس جاکر پاکستا ن کو خودکشی پر مجبور کردیا ۔ انہوں نے مزید کہا  ان کے پورے خاندان کو جیل بھیج دیا جائے تو بھی جمہوری حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کی کھانے کی دعوت قبول کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں تازہ ترین سیاسی صورتحال اور نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پربات چیت کی جائے گی ، میڈیا سے بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انہوں نے مریم نواز کی دعوت قبول کرلی ، سیاسی شخصیات کی ملاقاتوں پرکوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے۔ اس سے پہلے ماضی کی دونوں حریف جماعتوں میں ٹیلی فونک رابطے توہوتے رہے ہیں مگردونوں جماعتیں ایک دوسرے پرمکمل اعتماد کوتیارنہیں ، مریم نوازنےرمضان میں پیپلزپارٹی کی افطاری میں شرکت کی تھی۔ بلاول بھٹوزرداری نوازشریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل بھی گئے تھے۔