Thursday, March 28, 2024

امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے انتقال کو 8 برس بیت گئے

امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے انتقال کو 8 برس بیت گئے
January 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے انتقال کو 8 برس بیت گئے۔ قاضی حسین نے مسلسل 22 سال جماعت کے امیر کی ذمہ داری نبھائی۔

قاضی حسین احمد 1985 اور پھر 1992 میں سینیٹر منتخب ہوئے تاہم حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے بعد ازاں سینٹ سے استعفٰی دے دیا۔ 2002 کے عام انتخابات میں قاضی حسین احمد دو حلقوں سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

قاضی حسین احمد اپنی مادری زبان پشتو کے علاوہ اردو، انگریزی، عربی اور فارسی پر عبور رکھتے تھے۔ قاضی صاحب مذہبی جماعتوں کو متحد اور اکٹھا کرنے کے لیے ہمیشہ متحرک رہے۔

2002 میں متحدہ مجلس عمل بنائی جو پاکستان کی تاریخ میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد کا کامیاب ترین تجربہ تھا۔ ایم ایم اے نے قومی اسمبلی میں 68 نشستیں حاصل کیں اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی۔ وہ 6 جنوری 2013 کو دنیا سے رحلت کر گئے۔