Friday, April 19, 2024

امیر قطر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

امیر قطر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
March 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) امیر قطر نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کی گئی ۔ دفتر خارجہ کے ٹویٹ کے مطابق امیر قطر اور وزیر اعظم کے  درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امیر قطر نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے وزیر اعظم کے اقدام کی تعریف کی ۔ حماد بن خلیفہ الثانی نے کشیدگی کم کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور  ثالثی کیلئے کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ۔