Saturday, April 20, 2024

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
March 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)امیرقطر شیخ تمیم بن حماد 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے امیر قطرشیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا۔ پاکستان آمد پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ امیر قطر اپنے دوروز دورے کے دوران وزیر اعظم ،صدر اور دیگر اہم عہدیداران سے ملاقتیں بھی کرینگے ۔ قطری شہزاہ وزارت پٹرولیم کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے اور تقریباً22ارب ڈالر کے ایل این جی معاہدے بھی کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات کریں گے۔