Friday, April 19, 2024

امیر البحر کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ، آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا

امیر البحر کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ، آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا
August 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈاینڈ اسٹاف کانفرنس  ہوئی جس میں  نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان  کا اظہار کیا ۔کانفرنس کے  شرکا نے  بہادر کشمیری عوام سے بھرپوراظہاریکجہتی بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ہوئی  ،جس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوںاور سلامتی کی موجودہ صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا، نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان بحریہ کے مطابق  کمانڈاینڈ اسٹاف کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیراور ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پرغورہوا،  شرکاءنے  بہادر کشمیری عوام سے بھرپوراظہاریکجہتی  کیا۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار اورمستعد ہے۔