Thursday, May 9, 2024

امیر البحر کی رائل ملائیشین نیول تنصیب کا دورہ ، کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں

امیر البحر کی رائل ملائیشین نیول تنصیب کا دورہ ، کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں
October 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی ملائشیا کے سرکاری دورے پرہیں ، جہاں انہوں نے   ہیڈ کوارٹرز ویسٹرن فلیٹ، اسپیشل فورس ٹریننگ سینٹر، بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ ، ملائشین نیول ایئر آرم سمیت ملائشین نیوی کی مختلف تنصیبات کادورہ کیا اور کمانڈر ویسٹرن فلیٹ اور دیگر فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کی۔ لومیٹ میں ہیڈ کوارٹرز ویسٹرن فلیٹ آمد پر ملائشین بحریہ کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر ،وائس ایڈمرل داتوآرِس عادی تان بن عبداللہ نے امیر البحر پاکستان  کا پرتپاک استقبال کیا ،  اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ بحری تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی اور ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے اسپیشل فورس ٹریننگ سینٹر اور نیول ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کمانڈ کا بھی دورہ کیا اور ان اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے ان مراکز پرموجود تربیتی سہولیات کا مشاہدہ کیا اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ بعد ازاں نیول چیف نے لومیٹ میں بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ کا دورہ کیا  ، شپ یارڈ آمد پر نیول چیف کا استقبال شپ یارڈ کے سربراہ نے کیا اور شپ یارڈ میں موجود سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید برآں نیول چیف نے بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اوریارڈ پر جاری معیاری کام کی تعریف کی ،  نیول چیف نے ملائشین نیول ایئر آرم کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا اورہیڈ کوارٹر نیول ایئر آرم کی مختلف تنصیبات اور کوارٹرز گارڈ کا جائزہ لیا ۔