Friday, May 10, 2024

امیر البحر کا گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

امیر البحر کا گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
September 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) امیر البحر ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ، گوادر میں میرینز ٹریننگ سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کیا  ۔ کہا کہ  پاک بحریہ قومی بحری مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ امیر البحر  ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے گوادر آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا، نیول چیف نے گوادر میں میرینز ٹریننگ سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کیا۔ میرینز ٹرینگ سینٹر پاکستانی اور دوست ممالک کے میرینز آفیسرز کو بنیادی تربیت اور ایڈوانس کورسز فراہم کرے گا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ نیول چیف نے اورماڑہ دورے کے دوران 21ویں ائیر ڈیفنس  بٹالین کے نئے انفراسٹرکچر کا بھی افتتاح کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف نے کوسٹل ایریا میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور جذبے کو سراہا، کہا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔