Monday, May 13, 2024

امیر البحر کا کرِیکس ایریا کا دورہ ، جنوب مشرقی سرحد کیساتھ اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات

امیر البحر کا کرِیکس ایریا کا دورہ ، جنوب مشرقی سرحد کیساتھ اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات
November 11, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے  کرِیکس ایریا کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سجاول میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔

نیول چیف نے  جنوب مشرقی سرحد کے ساتھ  اگلے مورچوں کا دورہ ،افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ، امیر البحر کو کرِیکس ایریا میں درپیش خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔