Thursday, May 9, 2024

امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ
June 2, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

نیول چیف کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ کالج نے ان کا استقبال کیا۔ اسٹاف کورس شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پیچیدہ اور کثیرالجہتی سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے ابھرتے رجحانات سے آگاہ رہیں۔ آپریشنز کے جدید نظریہ میں اشتراک مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ملٹری آپریشنز کے جدید نظریہ میں اشتراک مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

نیول چیف نے اساتذہ اور غیر ملکی افسران سمیت کورس کے شرکاء سے بھی ملاقات کی۔