Friday, March 29, 2024

امیدہےپاکستان دہشتگردوں کو محفوظ تھکانے میسرنہیں کریگا، امریکی وزیر خارجہ

امیدہےپاکستان دہشتگردوں کو محفوظ تھکانے میسرنہیں کریگا، امریکی وزیر خارجہ
October 24, 2018
واشنگٹن(92نیوز) امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام عائد کیا ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا  اُسے وہ پورا کرے گا۔ پریس بریفنگ کےدوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھاکہ پاکستانی قیادت سے چند ہفتے پہلے ملاقات ہوئی ، پاکستان پر واضح کردیا تھا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ۔ ان کہنا تھا کہ امریکا کو امید ہے پاکستان دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے میسر نہیں کرے گا۔ تمام فریق مصالحت چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان اپنے اہداف پورے کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔