Tuesday, May 14, 2024

امید ہے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم ، فواد چودھری

امید ہے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم ، فواد چودھری
January 1, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا امید ہے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم۔

فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا فروری میں حکومت آدھی مدت مکمل کرے گی اور نئے پراجیکٹس کی طرف دھیان دیں گے۔ ان چھ ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو دو سالوں میں اختتام تک پہنچیں۔

وفاقی وزیر نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی نئی لیڈرشپ تلاش کرنے کا مشورہ بھی دیا۔