Thursday, March 28, 2024

امید کے سہارے زندہ رہے ، پروفیسر ٹموتھی ویکس

امید کے سہارے زندہ رہے ، پروفیسر ٹموتھی ویکس
December 1, 2019
سڈنی ( 92 نیوز) افغان طالبان کی قید سے رہائی پانے والے آسٹریلوی پروفیسر کا کہنا ہے وہ صرف امید کے سہارے زندہ رہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پچاس سالہ ٹموتھی ویکس کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا حالانکہ ان کی قید، ان کی توقعات سے زیادہ طویل ہو چکی تھی۔ آسٹریلوی پروفیسر چند دن پہلے ہی اپنے ملک واپس پہنچے ہیں ، ویکس اور امریکن پروفیسر کیون کنگز کو افغان طالبان نے پچھلے ماہ ہی اپنے تین کمانڈروں کے بدلے رہا کیا تھا۔