Wednesday, April 24, 2024

امیتابھ بچن آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں

امیتابھ بچن آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں
March 2, 2019
ممبئی ( 92 نیوز ) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ بگ بی امیتابھ بچن نے فلم انڈسٹری پر بھرپور حکمرانی کی ۔ اور اپنی لازوال اور منفرد اداکاری سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچایا۔ اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد میں 11 اکتوبر 1942 کو پیدا ہونے والے امیتابھ بچن کے فنی سفر کا آغاز 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے ہوا جس کے بعد امیتابھ بچن نے آنند، ابھیمان، چپکے چپکے جیسی کامیاب فلموں سے بھارت بھر میں شہرت سمیٹی ۔ پھر اس کے بعد فلم شعلے آئی جس نے بالی ووڈ میں گویا آگ ہی لگا ڈالی ۔امیتابھ کی فلم زنجیر نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ۔ستر کی دہائی میں امیتابھ اور ریکھا کی جوڑی نے خوب رنگ جمایا ۔ فلم بینوں نے اس جوڑی کو کامیابی کی ضمانت قرار دیا۔ ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے وہ ڈائیلاگ تھا جو بھارت ہی نہیں پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج بھی گونج رہا ہے ۔ نمک حرام، دیوار، کالیا، کبھی کبھی، قسمیں وعدے، مسٹر نٹور لال، کالا پتھر، رام بلرام، لاوارث، شکتی، قلی، خدا گواہ نے بھی بالی ووڈ میں تاریخ رقم کی ۔ ستر کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے امیتابھ اب تک 180 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔ فلم انڈسٹری میں ان کو لیجنڈ اداکار مانا گیا ہے جبکہ عصر حاضر کے تمام اداکار بگ بی کو استاد مانتے ہیں ۔