Monday, May 13, 2024

امپائر کے دو فیصلے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے

امپائر کے دو فیصلے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے
April 4, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ اور پاکستان کےدرمیان دوسرے ون ڈے میں امپائر کے دو فیصلے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ہیں۔

دوسرے میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کا ڈرامائی لیکن متنازعہ رن آؤٹ جس میں جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کونٹین ڈی کوک کے اشارے سے واضح طور پرفخرزمان کی توجہ ہٹی اور وہ ڈائریکٹ ہٹ سے وکٹ گنوا بیٹھے۔کرکٹ دیوانوں کاکہنا ہے کہ یہ دھوکہ ہے ،آئی سی سی اسکا نوٹس لے ۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی شرفین ردرفورڈنے سوشل میڈیا پر پوچھا کیا آئی سی سی نے ڈی کوک کو دھوکا دینے کی اجازت دی؟،گلوکارہ مومنہ مستحسن نے آئی سی سی رولز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کوئنٹن ڈی کوک نے کھیل سے کھلواڑ کیا،وجاہت کاظمی نے کہا دھوکے بازوں کے چہروں پر شیطانی مسکراہٹ سجی ہے۔افراح جاوید نے لکھا دھوکے باز ایک میچ توجیت سکتا ہے لیکن لیجنڈہمیشہ لیجنڈہی رہتا ہے ۔

امپائر کا دوسرا فیصلہ بھی زیر بحث ہے جس میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باؤما نے فخرزمان کا کیچ ڈراپ کیا لیکن اس دوران گیند انکی کیپ پر لگی،قانون کے مطابق پاکستان کو اسکے پانچ رنز ملنا چاہیے تھے لیکن امپائر نےپانچ رنز نہیں دئیے،جس پرخوب لے دے ہورہی ہے۔