Saturday, April 27, 2024

امن کیلئے طالبان کی بجائے پاکستان سے بات چیت زیادہ موثر ہو گی : افغان صدر

امن کیلئے طالبان کی بجائے پاکستان سے بات چیت زیادہ موثر ہو گی : افغان صدر
December 8, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ افغانستان میں امن کے لیے طالبان کی بجائے پاکستان سے بات چیت زیادہ موثر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمسایہ ملک کے ساتھ غیرعلانیہ جنگ میں مصروف رہا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان حکومت بھی پاکستان کے کردار کو ماننے پر مجبور ہو گئی۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے قبل کابل میں میڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان امن کےلئے طالبان کی بجائے پاکستان سے مذاکرات زیادہ موثر ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ گزشتہ چودہ برسوں سے غیرعلانیہ جنگ میں مصروف رہا۔ اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سمیت ہر پلیٹ فارم پر افغان عوام کے حقوق کاتحفظ کرنا ان کا حق ہے۔