Friday, April 26, 2024

امن کی خاطر پاکستان آئے، زمبابوے کو بھی تنہا کر دیا گیا تھا، کئی کھلاڑیوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان آنے کی پیشکش کی: زمبابوے آفیشلزکی قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس

امن کی خاطر پاکستان آئے، زمبابوے کو بھی تنہا کر دیا گیا تھا، کئی کھلاڑیوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان آنے کی پیشکش کی: زمبابوے آفیشلزکی قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس
May 19, 2015
لاہور (92نیوز) قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم کے آفیشلز نے کہا ہے کہ کرکٹ اور امن کی خاطر پاکستان آئے ہیں، پی سی بی کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔ زمبابوے آفیشلز نے کہا کہ کسی دور میں زمبابوے کو بھی تنہا کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے رضاکارانہ طور پاکستان آنے کی پیشکش کی ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، کرکٹ کے حوالے سے پاکستان ہمارا بھائی ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستانی اپنے ہیروز کو اپنی گراو¿نڈز پر کھیلتے ہوئے دیکھیں۔ انہوں نے کہا بہت سے پاکستانی کرکٹرز کو اب تک ہوم گراو¿نڈ پر کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ بعدازاں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چیگومبرا نے کہا کہ ہم صرف اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، جو ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی وہی میچ جیتے گی۔