Friday, April 19, 2024

امن کا پیغام لئے ونٹیج کار ریلی طورخم کی جانب روانہ

امن کا پیغام لئے ونٹیج کار ریلی طورخم کی جانب روانہ
November 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) امن کا پیغام لئے ونٹیج کار ریلی طورخم کی جانب رواں ہے ۔ ریلی نے کچھ  دیر اسلام آباد میں قیام کیا اور پھر منزل کی جانب رواں ہو گئی ۔ ریلی میں موجود کلاسک گاڑیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی بھی ریلی میں پہنچے۔ کراچی سے 17نومبر کو چلنے والی ونٹیج کار ریلی امن کا پیغام لئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے ۔ ریلی لاہور سے ہوتی ہوئی فیصل مسجد اسلام آباد پہنچی تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے ۔ مرسٹڈیز، فراری سے لے کر ہر ماڈل کی چمچماتی گاڑیاں  ریلی میں موجود ہیں ۔ ریلی کے شرکا کہتے ہیں ان کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے ۔ وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی بھی ریلی کے شرکا کی حوصلہ افزائی کےلیے پہنچے اور گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ کچھ دیر کے قیام کے بعد ریلی طورخم کی جانب رواں دواں ہو گئی ۔