Saturday, April 20, 2024

امن کا نوبل انعام 2019 وزیراعظم ابے احمد علی کے نام رہا

امن کا نوبل انعام 2019 وزیراعظم ابے احمد علی کے نام رہا
October 11, 2019
 اسٹاک ہوم (92 نیوز) امن کا نوبل انعام 2019 ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام رہا۔ خبرایجنسی کے مطابق ابے احمد علی نے ایریٹیریا کےساتھ 20 سال سے جاری جنگ کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نارویجیئن نوبل کمیٹی نے سٹاک ہوم میں رواں برس کیلئے امن کے سب سے بڑے انعام کا اعلان کیا جو ایتھوپیا کے وزیراعظم نے اپنے نام کیا۔ ابے احمد علی نے ہمسائیہ ملک ایریٹیریا کے ساتھ بیس سال سے جاری جنگ ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنی عوام کیلئے بہت خدمات انجام دیں۔ امن کے نوبل انعام کیلئے دو سو تئیس افراد اور اٹھہتر تنظمیں نامزد تھیں جن میں اقوام متحدہ کا کمیشن برائے انسانی حقوق بھی شامل تھا۔