Sunday, May 19, 2024

امن وامان کی صورتحال اور پولیس کارکردگی پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برہم

امن وامان کی صورتحال اور پولیس کارکردگی پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برہم
January 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران پولیس کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے پولیس کا رویہ اور کارکردگی شرمناک قرار دے دیا۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے عوام کے لئے کچھ نہیں کرتے۔ ایسی پولیس ختم کرکے دوسری فورس لے آئیں ۔ یہ لوگ کسی وجہ کے بغیر چلتے ہوئے آدمی اور گاڑی میں سفر کرنے والی فیملی کو مار دیتے ہیں۔  5 سال کی بچی کو بھی نہیں چھوڑا، کیا وہ بچی دہشت گردی تھی۔ سپریم کورٹ نے عسکری پارک فوری طور پر سول ادارے کے ماتحت کرنے اور عوام کیلئے کھولنے کا بھی حکم دیا ۔ عدالت نے بجلی کی پھیلی ہوئی تاروں پر بھی ناراضی کا اظہار کیا ۔ جسٹس گلزار نے کہا کوئی نہیں جو اس شہر کے بارے میں سوچے ۔ ایڈووکیٹ جنرل نےاستدعا کی کہ فیصلے میں سخت الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔ جسٹس گلزاراحمد نے کہا آپ ہمارے سامنے بیان دیتے ہوئے شرما کیوں رہے ہیں ۔ یہ ہمارا ذاتی کام نہیں، یہ ذمہ داری اداروں کی بنتی تھی ۔