Sunday, May 19, 2024

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند
November 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔ جگہ جگہ احتجاج کی وجہ سے دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فیض آباد انٹرچینج بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔ ڈھوک کالا خان، ترامڑی اور کرال چوک پر بھی سڑک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہے۔ ریڈ زون، بہارہ کہو، ترنول، روات ٹکیسلا سمیت کئی مقامات کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جلاو گھیراوں کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ایف سی اور پولیس کے جوان فیض آباد تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ موٹر پولیس کے مطابق موٹروے تمام طرح کی ٹریفک کیلئے کھلا ہے تاہم جی ٹی روڈ احتجاج کے باعث کئی جگہوں سے بند ہے۔