Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت پر آنکھیں بند کر کے تنقید کی گئی، امن و امان کی صورتحال بہتر، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہو گئیں : وزیراعلیٰ قائم علی شاہ

سندھ حکومت پر آنکھیں بند کر کے تنقید کی گئی، امن و امان کی صورتحال بہتر، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہو گئیں : وزیراعلیٰ قائم علی شاہ
May 19, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آنکھیں بند کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی گئی، کراچی میں امن وامان کی صورتحال بحال کررہے ہیں، دیگر صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات پر استعفوں کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغاسراج درانی کی زیرصدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہا، سندھ میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، سندھ میں امن وامان پر چالیس ارب روپے خرچ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں، سانحہ واہگہ پر وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں امن نہیں تو سرمایہ کار کراچی کیوں آ رہے ہیں۔