Friday, April 26, 2024

امن برقرار رکھنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے ، وزیراعظم

امن برقرار رکھنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے ، وزیراعظم
August 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا امن برقرار رکھنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کا خیرمقدم کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن غیر متزلزل ہے۔ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1291436386780884992?s=20 https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1291436391973494784?s=20 پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی مل گئی ۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا تھا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا محض ایک سال میں مسئلہ کشمیر پر تیسری مرتبہ خصوصی اجلاس ہوا تھا ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ ، داخلی معاملے کی گردان مسترد کر دی گئی تھی ۔ ثابت ہو گیا بھارتی قبضہ ناجائز، تنازعہ کشمیر عالمی مسئلہ ،حل ناگزیر ہے ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس پاکستان کی درخواست ، چین کی حمایت پر بلایا گیا تھا ۔ اجلاس میں 15 کونسل ارکان شریک ہوئے تھے ۔ اجلاس میں خطہ کشمیر خصوصاً مقبوضہ جموں و کشمیر ، لائن آف کنٹرول کی مخدوش صورتحال، انسانی حقوق کی سنگین بھارتی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی حالت زار پر غور ہوا تھا ۔ اقوام متحدہ سیکریٹریٹ اور فوجی مبصر مشن نے اجلاس کو بریفنگز دیں تھیں ۔