Thursday, March 28, 2024

امن اور ترقی کے دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے: نوازشریف

امن اور ترقی کے دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے: نوازشریف
March 13, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کیا جائیگا امن اور ترقی کے دشمنوں کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے یہ عزم کیا ہے سیا سی و عسکری قیادت نے ۔وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں آپریشن ردالفسا دکو مزید موثر بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔اس اہم اجلاس میں  آپریشن ردالفساد کے اب تک کے نتائج اور کامیابیوں سمیت انسداددہشتگردی کے موجودہ قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیزکرتے ہوئے امن وترقی کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائیگا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ردالفساد کی رفتارکوتیزاورعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی کےلئے انتہاءپسندی اور د ہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔