Thursday, April 25, 2024

امل قتل کیس،گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

امل قتل کیس،گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
September 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے معصوم امل عمر کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ کراچی میں معصوم بچی کے والدین کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہوگئی  ، مجسٹریٹ نے مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کردیا   ،پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے ملزم خالد کو  عدالت میں پیش کیا  ، اے ٹی سی نے ملزم خالد کو  5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ واردات سے خوف و ہراس پھیلا   جس کے باعث دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا ، ملزم رکشے میں وارداتیں کرتا تھا اور لوٹ مار کی 7 مزید وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ۔ ملزم خالد کیخلاف 2 مقدمات درج ہیں  جبکہ ملزم کا ساتھی واردات کے وقت پولیس سے مقابلے کے دوران مارا گیا تھا ۔