Thursday, March 28, 2024

امل عمر قتل کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

امل عمر قتل کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی
November 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دوران ڈکیتی قتل ہونےو الی بچی امل عمر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 12 دسمبر تک ملتوی کردی ۔ جیل حکام نے ملزم خالد کو عدالت کے روبرو پیش کیا لیکن ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث  سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کا وکیل ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتا ۔