Friday, May 10, 2024

امسال پاکستان کی ترقی کی شرح 2.3فیصد رہے گی ، عالمی بینک

امسال پاکستان کی ترقی کی شرح 2.3فیصد رہے گی ، عالمی بینک
October 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق امسال پاکستان میں ترقی کی شرح 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2021 میں پاکستان کے قرضوں کی شرح جی دی پی کے 80.8  فیصد رہنے  کی توقع ہے ،  پاکستان میں ترقی کی شرح میں کمی کی وجہ سخت مانیٹری پالیسی  ہے ، ‏سال 2021 میں پاکستان میں ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اپنی تازہ رپورٹ میں عالمی بینک  نے  ‏ادارہ جاتی اصلاحات سےمعیشت کی صورتحال میں بہتری کی امید کی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ‏پاکستان میں ترقی کی شرح میں بہتری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےمشروط ہے جبکہ  بین الاقوامی مارکیٹوں میں استحکام بھی پاکستانی ترقی  پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں ترقی کی شرح میں بہتری سیاسی اور سکویرٹی  خطرات میں کمی سے منسلک ہے ، ‏سال 2020 میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے ، ‏پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےسےپاکستان میں کرنسی کی شرح تبادلہ بھی بدلنےکاامکان ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں سال 2021 میں مہنگائی  کی شرح 8.3 فیصد رہنے کی توقع ہے ، سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی ہی کا 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔