Thursday, May 2, 2024

امریکیوں کو ویزے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کو مکمل اختیار دیا  

امریکیوں کو ویزے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کو مکمل اختیار دیا  
March 24, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں امریکیوں کو ویزے جاری کرنے سے متعلق اہم دستاویز 92 نیوز نے حاصل کرلی، دستاویز میں کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے حسین حقانی کو اجازت دی کہ وہ متعلقہ اداروں کو بتائے بغیر امریکیوں کو ویزے جاری کرسکتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے گزشتہ دورحکومت میں امریکیوں کو ویزہ جاری کرنے کے حوالے سے 92 نیوز کو اہم دستاویز موصول ہوئی ہے،دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو اجازت دی۔ کہ وہ متعلقہ اداروں کو بتائے بغیر امریکیوں کو ویزے جاری کرسکتے ہیں۔ ان ویزوں کی معیاد ایک سال رکھی گئی تھی، دستاویز میں لکھا گیا ہے پاکستانی سفیر کو اپنی مرضی سے ویزےجاری کرنے کا اختیارہوگا اور ان ویزوں کیلئے پاکستان میں متعلقہ اداورں سے تصدیق کرانا لازمی نہیں ہوگی۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ وزیراعظم آفس اسلام آباد  کو ان ویزوں سے متعلق آگاہ کرنے کا پابند ہوگا، اس وقت کے وزیر داخلہ کو بھی معاملہ سے متعلق  آگاہ کیا گیاتھا،