Tuesday, April 23, 2024

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری عہدے سے مستعفی

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری عہدے سے مستعفی
April 8, 2019

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹجین نیلسن نے اچانک اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کے  عہدہ چھوڑنے کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کیا، اُن کی جگہ کمشنر برائے کسٹمز اور سرحدی تحفظ کیون مک الیِنن کو قائم مقام امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی مقرر کیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر  میکسیکو کی سرحد سے تارکین وطن کی  مسلسل آمد پر کرسٹجین نیلسن  سے نالاں تھے ۔

گزشتہ سال کابینہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے کرسٹجین نیلسن کی کارکردگی پر تنقید کی تھی ۔