Tuesday, May 7, 2024

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سوشل میڈیا پر 6کروڑ پرستاروں کیساتھ نمبرون رہیں

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سوشل میڈیا پر 6کروڑ پرستاروں کیساتھ نمبرون رہیں
December 31, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور شخصیات نے مقبولیت حاصل کرنے کےلئے ٹوئٹر اور فیس بک کا خوب سہارا لیا اور 2015ءمیں سوشل میڈیا تک رسائی بڑھتی ہی چلی گئی۔ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سوشل میڈیا پر پرستاروں کی تعداد میں سب کو پیچھے چھوڑ گئیں۔ سال کے آخر تک وہ 6کروڑ سے زائد پرستاروں کے ساتھ سب سے آگے رہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2015ءمیں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی سوشل میڈیا پر حاکمیت برقرار رہی جن کے پرستاروں کی تعداد 6کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ دوسرا نمبر ہے جسٹن بائبر کا جن کے پرستار ہیں 5کروڑ ستانوے لاکھ78ہزار۔ پرستاروں کے لحاظ سے تیسرا نمبر امریکی صدر کا ہے جو 5کروڑ 97 لاکھ 7ہزار پرستار رکھتے ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر قرار پائیں جن کے مداح ہیں 5کروڑ سے زائد۔ پاکستان میں تحریک انصاف کے کپتان نے سوشل میڈیا پر مقبولیت میں پرویز مشرف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کپتان کے فیس بک پر پرستاروں کی تعداد50لاکھ ہو گئی جبکہ ٹوئٹر پر ان کے فالورز کی تعداد 32لاکھ کے قریب ہے۔ فیس بک پر پرویز مشرف 19لاکھ 99ہزار سے زائد پرستار رکھتے ہیں جبکہ ٹوئیٹر پر ان کو فالو کرنے والوں کی تعداد 8لاکھ 29ہزار ہے۔ ٹوئٹر پر مریم نواز 15لاکھ 59فالوو¿رز رکھتی ہیں جبکہ ریہام خان 7 لاکھ 13ہزار‘ بلاول بھٹو 11لاکھ‘ علی ظفر 8لاکھ 53ہزار کے ساتھ فہرست میں موجود رہے۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن 1کروڑ 85 لاکھ پرستار رکھ کر نمبرون رہے۔ شاہ رخ خان 1کروڑ 70لاکھ 37ہزار جبکہ وزیراعظم نریندر مودی 1کروڑ 70 لاکھ 24ہزار پرستار رکھتے ہیں۔