Tuesday, April 16, 2024

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مداحوں کے لیئے نئی ایپ متعارف کردی

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مداحوں کے لیئے نئی ایپ متعارف کردی
December 17, 2017

لاس اینجس (92 نیوز) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی خصوصی ایپلی کیشن دی سوئفٹ لائف متعارف کرا دی ہے۔

اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ گلوکارہ کے مداح ٹیلر سوئفٹ کی خصوصی تصاویر اور ویڈیوز بھی ایپ پر مفت میں دیکھ سکیں گے۔

گلوکارہ کے مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی سرگرمیوں، ان سے متعلق شائع ہونیوالی خبروں، ویڈیوز، گانوں اوران سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونیوالی بحث سے متعلق بھی باخبر رہ سکیں گے ۔