Tuesday, April 23, 2024

امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے دس سال گزر گئے

امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے دس سال گزر گئے
June 25, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے دس سال گزر گئے۔ مائیکل جیکسن 1958 میں پیدا ہوئے، گیارہ برس کی عمر میں انکا پہلا سولو گیت آئی وانٹ یو بیک ریلیز ہوا۔ مائیکل جیکسن کے سولو البم آف دی وال کی ایک کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ 1982میں مائیکل جیکسن کا البم تھرلر ریلیز ہوا جس کی آج تک ریکارڈ 65 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ مائیکل جیکسن کے البمز BAD اور ڈینجرس کوبھی شائقین نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ مائیکل جیکسن کے متعارف کردہ بریک ڈانس مون واک کی دنیا بھر میں کاپی کی گئی۔ مائیکل جیکسن نے 2009 میں ورلڈ ٹور کا اعلان کیا تاہم زندگی نے وفا نہیں کی اور 25 جون 2009 کو مبینہ طور پر زہریلا انجکشن لگنے سے انکی پراسرار موت ہو گئی جس نے دنیا بھر میں انکے مداحوں کو صدمے کی کیفیت سے دوچار کر دیا تھا۔