Wednesday, April 24, 2024

امریکی گراں پری موٹو جی پی ریس، اسپین کے مارک مارکویز فاتح

امریکی گراں پری موٹو جی پی ریس، اسپین کے مارک مارکویز فاتح
April 13, 2015
آسٹن (ویب ڈیسک) امریکی گراں پری موٹو جی پی اسپین کے مارک مارکویز نے جیت لی ہے۔ یہ ان کی امریکن موٹو جی پی ریس میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ دو ہزار پندرہ کی دوسری موٹو جی پی ریس سرکٹ آف امریکا آسٹن میں منعقد ہوئی۔ ریس پنتیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوئی تو پہلے لیپ میں اٹلی کے اینڈریا ڈیوی زیوسو سب سے تیز ترین رہے۔ اسپین کے مارک مارکیوز نے برق رفتاری اور مہارت دکھاتے ہوئے پانچویں لیپ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور اور اپنی فتح تک برتری حاصل کئے رکھی۔ مارک مارکویز نے دو اعشاریہ تین پانچ چار سکینڈز کے فرق سے ریس اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن اٹلی کے ڈیوی زیوسو اور تیسری پوزیشن بھی اٹلی کے ہی ویلنٹینو روزی نے حاصل کی۔ عالمی چیمپئن مارک مارکویز کی دو ہزار پندرہ کی یہ پہلی فتح ہے۔