Sunday, May 5, 2024

امریکی کیپٹل بلڈنگ کے قریب فائرنگ، کانگریس بلڈنگ مقفل کر دی گئی

امریکی کیپٹل بلڈنگ کے قریب فائرنگ، کانگریس بلڈنگ مقفل کر دی گئی
April 12, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کے قریب ایک شخص نے خودکشی کر لی۔ فائرنگ کی آوازیں آنے پر کانگریس بلڈنگ مقفل، دو گھنٹے بعد بلڈنگ کھول دی گئی۔ کیپٹل پولیس کے مطابق کانگریس بلڈنگ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بند کی گئی تھی لیکن بلڈنگ کی مغربی سیڑھیوں سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جس نے خود کشی کی تھی جبکہ مشتبہ سامان خودکشی کرنے والے شخص کا بریف کیس تھا فائرنگ کے دو گھنٹے بعد کیپٹل بلڈنگ کو کھول دیا گیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کی آوازیں اس شخص کے خودکشی کیلئے فائر کی تھیں جبکہ مشتبہ پیکٹ کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق وہ خود کشی کرنے والے شخص کی کار کی تلاش میں ہیں۔ رمیش نندی نامی عینی شاہد کے مطابق جب اس شخص نے خودکشی کی وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کیپٹل بلڈنگ کی سیڑھیوں پربیٹھا تھا اور دیکھا کہ اس نے بریف کیس سے کچھ نکالا اور ساتھ ہی فائر کی آواز آئی تو قریب بیٹھا شخص گر گیا اور اس کے سر سےخون بہنے لگا۔ رمیش کے مطابق وہ سمجھا کہ کسی دوسرے شخص نے فائرنگ کر دی ہے۔