Tuesday, May 21, 2024

امریکی کی سڑکوں پر خونی بلاؤں کا ڈیرہ

امریکی کی سڑکوں پر خونی بلاؤں کا ڈیرہ
October 13, 2018
نیو جرسی ( 92 نیوز)امریکی شہر نیو جرسی کی سڑکیں جیتی جاگتی لاشوں سے بھرگئیں ، لیکن اس میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں، یہاں جاری ہے سالانہ گیارہویں زومبی پریڈ ہے اس پریڈ  میں ہزاروں افراد مختلف روپ دھار کر شریک ہوئے ، ایک جانب چڑیلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے تھے  تو وہیں خونی بلائیں بھی شکار کی تلاش میں نکلی ہوئی تھیں۔ زومبیز اور بھوتوں کی دہشت ناک پریڈ آئندہ ماہ تک جاری رہے گی۔