Saturday, May 11, 2024

امریکی کمیشن کی بھارت کو مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی پر مسلسل دوسرے سال بلیک لسٹ میں رکھنے کی سفارش

امریکی کمیشن کی بھارت کو مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی پر مسلسل دوسرے سال بلیک لسٹ میں رکھنے کی سفارش
April 22, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) بھارت کی انتہا پسندی پھر بے نقاب ہو گئی۔ امریکی کمیشن نے بھارت کو مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی پر مسلسل دوسرے سال بلیک لسٹ میں رکھنے کی سفارش کر دی۔

امریکی کمیشن کا کہنا ہے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بدترین برتاو کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے منفی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں۔ رپورٹ میں شہریت کے قانون میں ترامیم، کورونا وبا کے دوران تبلیغی جماعت سے امتیازی سلوک جیسے معاملات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

کمیشن کے مطابق مودی حکومت نے انڈیا میں ہندو قوم پرستی کو فروغ دیا۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں منظم انداز سے مذہبی آزادی کی پامالیاں بڑھتی چلی گئیں۔

امریکی کمیشن نے وزارت خارجہ کو تجویز کیا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے انڈین اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کرے۔

امریکی کمیشن نے اپنی 2020 کی سالانہ رپورٹ میں بھی بھارت میں مذہبی آزادی کی پامالیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مودی حکومت پر تنقید کی تھی۔