Thursday, March 28, 2024

امریکی کمپنی اوبر بھی بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی

امریکی کمپنی اوبر بھی بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی
May 25, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی کمپنی اوبر نے بھی بغیر ڈرائیور چلنے والی کاریں تیار کرنے کیلئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔ اوبر ٹیکسی سروس کیلئے شہرت کی حامل کمپنی ہے۔ اوبر چاہتی ہے کہ وہ ایسی خودکار کار تیار کرے جسے صارف طلب کرے اور وہ صرف پانچ منٹ میں صارف تک پہنچ کر اسے لیکر منزل کی جانب چل پڑے۔ اوبر انتظامیہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فورڈ فیوژن کی ایک گاڑی کو ریڈار، لیزر سکینرز اور کیمرے سے مزین کیا ہے۔ اوبر یہ منصوبہ پٹس برگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی کے اشتراک سے مکمل کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنیاں اس وقت خودکار کاریں بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں حتیٰ کہ ٹسلا جیسی کار میکر کمپنی بھی اس میں کوشاں ہے۔ اس طرح کے پراجیکٹ پر سب سے پہلے گوگل نے کام کا آغاز کیا تھا۔