Saturday, April 20, 2024

امریکا کا میزائل تجربہ، روس اور چین کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانیکامطالبہ

امریکا کا میزائل تجربہ، روس اور چین کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانیکامطالبہ
August 22, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) امریکا کی جانب سے  کروز میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد روس اور چین نے سلامتی کونسل کا  ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ دونوں ممالک نے موقف اختیار کیا کہ  امریکا کی جانب سے کروز میزائل تجربہ  عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے ۔ دوسری جانب روسی صدر  ولادی میر پیوٹن نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ  میزائل تجربے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ امریکی بحریہ  نے دو روز قبل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔یہ آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونے کے بعد پہلا  تجربہ تھا۔