Friday, April 19, 2024

امریکی کانگریس نے ہانگ کانگ مظاہرین کی حمایت کا بل منظور کرلیا

امریکی کانگریس نے ہانگ کانگ مظاہرین کی حمایت کا بل منظور کرلیا
November 21, 2019
واشنگٹن  ( 92 نیوز) امریکی سینیٹ کے بعد امریکی کانگریس نے بھی ہانگ کانگ مظاہرین کی حمایت کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، امریکی صدر کی طرف سے حتمی منظوری ملنے کا امکان ہے ۔ ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ کی حمایت میں 417 جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا، بل کے تحت  امریکی صدر سے ہانگ کانگ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات اور تجارتی مراعات پر سالانہ نظر ثانی کرنے کا تقاضہ کیا گیا ہے۔ دبے لفظوں میں چین کو دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر ہانگ کانگ کی عوامی آزادی سلب کی گئی تو چین کے زیر انتظام علاقے کو حاصل خصوصی درجہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر امریکی کانگریس نے سینیٹ کا منظور کردہ ایک اور بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس کے تحت ہانگ کانگ کو آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور دوسرے سکیورٹی سامان کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔