Wednesday, April 24, 2024

امریکی کانگریس نے ایران کے ساتھ ممکنہ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کا بل منظور کر لیا

امریکی کانگریس نے ایران کے ساتھ ممکنہ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کا بل منظور کر لیا
May 15, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس نے ایک بل کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت کانگرس کو ایران کے ساتھ ممکنہ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کا اختیار حاصل ہو گا۔ بل کے تحت کانگریس صدر کوایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے روک سکے گی۔ بل کو اب صدراوباما کو بھیجا جائیگا۔ کانگریس میں بل کے حق میں چارسو اور مخالفت میں پچیس ووٹ پڑے۔ کانگریس کے سپیکر جان بوہنر نے ووٹنگ سے قبل کہا آج کانگریس اور امریکی عوام کو ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کا اختیاردیا جارہا ہے۔ ایران کے ساتھ معاہدے کے مخالفین کہتے ہیں کہ ارکان کانگریس معاہدے کو مسترد کرتے ہیں تو اوباماکو ارکان کی رائے پر حق استرداد ہو گا اور ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے معاہدے کی منظوری دے سکیں گے۔