Tuesday, April 16, 2024

امریکی کانگریس نے 900 ارب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج پر اتفاق کر لیا

امریکی کانگریس نے 900 ارب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج پر اتفاق کر لیا
December 21, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگریس نے 900 ارب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج پر اتفاق کر لیا۔

اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کورونا ریلیف پیکیج امریکیوں کی زندگیاں اور روزگار بچانے کیلئے اشد ضروری فنڈز فراہم کرے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں بل پر ووٹنگ جلد متوقع ہے۔ جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مزید ریلیف پیکجز منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔

 ادھر سینیٹ اکثریتی لیڈر مچ مکونل نے کہا آخر کار دونوں پارٹیوں نے وہ کر دکھایا جس کی ملک کو ضرورت تھی۔