Thursday, April 25, 2024

امریکی کانگریس میں بھارتی لابی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر امداد کی منظوری روک دی

امریکی کانگریس میں بھارتی لابی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر امداد کی منظوری روک دی
April 29, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس میں بھارتی لابی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارت نواز امریکی قانون سازوں کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں چین کی خفیہ مدد کا الزام لگا دیا۔ امریکا نے پاکستان کیلئے پون ارب ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری بھی روک دی۔ پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیاروں کیلئے ستر کروڑ ڈالر خود ادا کرنا پڑیں گے۔