Saturday, April 20, 2024

جو بائیڈن کی بڑی کامیابی ، ایوان نمائندگان نے انیس کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

جو بائیڈن کی بڑی کامیابی ، ایوان نمائندگان نے انیس کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی
March 11, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگریس میں صدر جو بائیڈن کو پہلی بڑی کامیابی مل گئی۔ سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی 1.9 ٹریلین ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

دو ہفتے قبل ایوان سے منظوری کے بعد سینیٹ نے ریلیف پیکیج میں چند ترامیم کی تھیں۔ بل کے حق میں 220 اور مخالفت میں 211 ارکان نے ووٹ دیا۔ ریلیف پیکیج کے تحت امریکیوں کو فی کس 1400 ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ ریاستی اور مقامی حکومتوں کو 350 ارب ڈالر امداد کی ادائیگی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ کو بل پر دستخط کر دیں گے جبکہ اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکیج امریکا میں غیرجانبداری اور انصاف کی طاقت ہے۔