Tuesday, April 23, 2024

امریکی کانگریس میں انڈیاکاکس کے شریک چیئرمین بھی مودی کیخلاف بول پڑے

امریکی کانگریس میں انڈیاکاکس کے شریک چیئرمین بھی مودی کیخلاف بول پڑے
February 20, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز)  امریکی کانگریس میں بھارتی لابی کے سب سے بڑے گروپ انڈیا کاکس کے شریک چیئرمین ایمی بارا بھی مودی کے خلاف بول پڑے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور متنازع شہریت قانون پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔ نریندر مودی کی فاشسٹ سوچ، ہندوتوا نظریات اور انتہاپسندانہ پالیسیوں نے امریکی میں بھارتی لابی کو بھی اپنے خلاف کرلیا۔ امریکی کانگریس  میں بھارتی لابی کے سب سے موثر گروپ انڈیا کاکس کے شریک چئیرمین ایمی بارا المعروف امبریش بابولال نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ کانگریس رہنما ایمی بارا نے کہا  کہ بھارت میں شہریت قانون اور مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے ، وہ اپنے دورے کے دوران شہریت کے متنازعہ قانون اور کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر اپنے تحفظات  سے آگاہ کریں گے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  دورہ بھارت سے قبل ایمی  بارا نے مودی سرکار کی  کشمیر پالیسی پر سخت تنقید کیا اور کہا امریکا خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے ،،امریکہ کی خواہش ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور خطے میں امن آئے۔