Friday, May 10, 2024

امریکی ڈیموکریٹک رہنما الزبتھ وارن کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

امریکی ڈیموکریٹک رہنما الزبتھ وارن کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
October 6, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ڈیموکریٹک رہنما اور صدارتی امیدوار الزبتھ وارن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ ایک ٹویٹ میں امریکی سینیٹر الزبتھ وارن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مستقل بندش اور دیگر پابندیاں قابل تشویش ہیں۔ https://twitter.com/ewarren/status/1180475897549340678 انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کرے۔ الزبتھ وارن سے قبل ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز اور کانگریس مین" بیٹو او رورک" سمیت  دیگر اہم امریکی سیاست دان بھی مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ۔