Friday, May 17, 2024

امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روزنٹائن عہدے سے مستعفی

امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روزنٹائن عہدے سے مستعفی
April 30, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روزنٹائن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل  ،جنرل راڈ روزنٹائن نے اپنا استعفیٰ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھجوا دیا۔ امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل  کا استعفیٰ11 مئی سے مؤثر ہوگا ،  ولیم بار کے اٹارنی جنرل مقرر ہونے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ جنرل راڈ روزنٹائن اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔ روزنٹائن نے روس اور ٹرمپ کی انتخابی مہم میں روابط کی تحقیقات کیلئے رابٹ مولر کی 2017 میں تقرری کی تھی۔