Friday, March 29, 2024

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان پر اسٹیٹ بینک کا ایکشن، ریورس گیئر لگا دیا

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان پر اسٹیٹ بینک کا ایکشن، ریورس گیئر لگا دیا
September 16, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) امریکی ڈالر کی اونچی اڑان پر اسٹیٹ بینک نےایکشن لے لیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر چوراسی پیسے سستا ہوکر 168.18 روپے ہوگیا۔

امریکی ڈالر نے بہت کرلی اونچی پرواز، ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی تو اسٹیٹ بنک بھی حرکت میں آگیا۔ ہنگامی اقدامات کئے اور مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ڈالر فراہم کردیئے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگا بلکہ ریورس گیئر بھی لگ گیا۔

اسٹیٹ بنک کے اقدامات کے بعد آج انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربنک میں ڈالر 168 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے سستا ہوکر ایک 168 روپے 70 پیسے ہوگیا۔

معاشی ماہرین کہتے ہیں ڈالر کی اسملنگ کی روک تھام سے مزید بہتری آسکتی ہے۔ یہ بھی کہا کہ درآمدت اور برآمدت میں بڑھتے ہوئے فرق کو بھی قابو ڈالر کی قیمت میں کمی کی جاسکتی ہے۔