Thursday, April 25, 2024

امریکی چائلڈ سٹار سیویر سویٹن نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی

امریکی چائلڈ سٹار سیویر سویٹن نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی
April 24, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکا کے مشہور ٹی وی شو ایوری باڈی لوز ریمونڈ میں کام کرنے والے چائلڈ سٹارسیویر سویٹن نے خود کشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس سالہ سیویر سویٹن نے ریاست ٹیکساس میں اپنی فیملی سے ملاقات کے دوران سر میں گولی مار کر زندگی  کا خاتمہ کیا۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں سویٹن نے ایک سو انتالیس اقساط پر مشتمل ایمی ایوارڈ یافتہ اس مشہور شو میں گیوفری کے نام سے کردار نبھایا تھا جبکہ اسکے جڑواں بھائی سولی وین نے بھی اس سیریز میں مائیکل کا کردار ادا کیاتھا، جبکہ سویٹن کی بڑی بہن میڈلین نے سیریل میں بھی انکی بڑی بہن ایلے کا کردار کیا تھا۔